پاکستان

خیبرپختونخوا میں گورنر راج لگے گا یا ایمرجنسی؟ وزیراعظم شہباز شریف نے بڑا فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد(کھوج نیوز) خیبرپختونخوا میں گورنر راج لگے گا یا ایمرجنسی نافذ ہو گی؟ اس حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف نے بڑا فیصلہ سنا دیا ہے جس کے بعد ملک بھر میں ہلچل مچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیراعظم ہاؤس میں اعلی سطح کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزرا اور اہم ذمہ داران نے شرکت کی، اجلاس میں خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں امن و امان کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے امن وامان کی صورتحال پر بریفنگ دی، اجلاس میں پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے اعلان اور بیک ڈور رابطوں کا جائزہ لیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے اجلاس میں خیبرپختونخوا کی صورتحال کے تناظر میں آرٹیکل 233 اور 234 پر آرا لی گئیں، خیبر پختونخوا کی صورتحال پر صدر آصف زرداری سے وزیراعظم شہبازشریف کی ملاقات کا بھی امکان ہے، ملاقات میں آئینی اقدامات کو حتمی شکل دی جائے گی۔ وفاقی وزرا کا کہنا ہے کہ کے پی کی صوبائی حکومت سیاسی عزائم کو آگے بڑھا رہی ہے اور ٹی ٹی پی کے خطرے کے خلاف اداروں کو فراہم نہیں کر رہی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button