انٹرنیشنل
آبنائے ہرمز کھولنے کی شرائط پر امریکا نے کیا جواب دیا؟

ایران (مانیٹرنگ ڈیسک) آبنائے ہرمز کھولنے کی 7شرائط پر امریکا نے کیا جواب دیا؟ اس حوالے سے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سب کچھ واضح کر کے نئی بحث کا آغاز کر دیا ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایرانی کابینہ کو امریکی جواب ملنے سے آگاہ کر دیا۔ ترجمان ایرانی حکومت فاطمہ مہاجرانی کا کہنا ہے کہ عباس عراقچی نے کابینہ کو امریکی تجویز موصول ہونے کا بتا دیا ہے۔ فاطمہ مہاجرانی نے امریکی جواب سے متعلق مزید کوئی تفصیل نہیں بتائی۔



