گورنر راج خیبرپختونخوا میں نہیں بلوچستان میں لگائیں: شاندانہ گلزار بول پڑیں

پشاور (کھوج نیوز) خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی نافذ کرنے کے متعلق چلنے والی افواہوں پر پاکستان تحریک انصاف کی رہنماء شاندانہ گلزار بول پڑی ہیں اور بڑا مطالبہ کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی رہنماء شاندانہ گلزار کا کہنا تھا کہ ہمیں گورنر راج کی دھمکیاں دی جارہی ہیں، پہلے گورنر راج بلوچستان میں لگائیں جہاں 80 فیصد حکومت کی رِٹ ختم ہوچکی ہے۔ شاندانہ گلزار کا کہنا تھا کہ ملک کی معاشی حالت خراب ہے، مہنگائی عروج پر ہے، فارم 47 والے آئین کی دھجیاں اڑا رہے ہیں، ہم محاذ آرائی نہیں چاہتے، فوج اورپولیس ہماری ہیں، ہم کتابوں والے لوگ ہیں، جہازوں والے نہیں۔ انہوں نے کہا کہ میرے حلقے میں روزانہ کی بنیاد پر دہشتگردی ہورہی ہے، کیا وفاقی وزیرداخلہ کبھی ان علاقوں میں گئے ہیں؟ پولیس لائنز دھماکیکی انکوائری آج تک منظرعام پر نہیں آئی۔



