نگرنگرسے

رکشہ ڈرائیور کو خاتون مسافر کا نمبر سوشل میڈیا پر شیئر کرنا بھاری پڑ گیا

لاہور(کھوج نیوز) خاتون مسافر کا نمبر سوشل میڈیا پر شیئر کرنا رکشہ ڈرائیور کو بھاری پڑ گیا، رکشہ ڈرائیور نے نمبر سوشل میڈیا پر کیوں شیئر کیا؟ تمام ترتفصیلات منظر عام پر آگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پولیس ترجمان نے بتایا ہے کہ دوران سفر خاتون اور ڈرائیور میں بحث ہوئی، رنجش پر ملزم نے خاتون کا موبائل نمبر سوشل میڈیا پر اپ لوڈکردیا۔ پولیس ترجمان نے بتایا کہ خاتون نے شکایت ڈی آئی جی آپریشنز کی کھلی کچہری میں کی تھی جس پر کارروائی کی گئی اور ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button