پاکستان

پی ٹی آئی لانگ مارچ، فضل الرحمان ان ایکشن، بڑی پیشکش کر دی

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے لانگ مارچ کو روکنے کے لئے مولانا فضل الرحمان حرکت میں آگئے ہیں اور آتے ہی پی ٹی آئی کو بڑی پیشکش کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے بعد مولانا نے پی ٹی آئی سے رابطہ کیا اور حکومتی پیشکش پی ٹی آئی کو پہنچائی۔ ذرائع کے مطابق اس سے قبل مولانا نے حکومت کو گورنر راج یا ایمرجنسی کی بجائے معاملات افہام و تفہیم سے حل کرنے کا مشورہ دیا تھا جس کے بعد حکومت نے مولانا فضل الرحمان کو کردار ادا کرنے کا کہا تھا۔ ذرائع کے مطابق مولانا کے ٹیلی فونک رابطہ کے بعد پی ٹی آئی نے ہنگامی اجلاس طلب کیا جو تاحال زوم پر جاری ہے جبکہ اجلاس میں پی ٹی آئی کی تمام لیڈرشپ شامل ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button