ٹیکنالوجی

اوپن اے آئی میں کام کرنے والے ملازمین کی تنخواہ کتنی ہے؟

برطانیہ (مانیٹرنگ ڈیسک) چیٹ جی پی ٹی دنیا کا مقبول ترین آر ٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) چیٹ بوٹ ہے، اس کمپنی میں کام کرنے والے ملازمین کی تنخواہ کتنی ہے؟ تمام تفصیل سامنے آگئی۔

انٹرنیشنل میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ کمپنی عالمی سطح پر اے آئی کی دوڑ میں برتری حاصل کرنے کے لیے غیرمعمولی مالی وسائل خرچ کر رہی ہے۔ اوپن اے آئی یوکے لمیٹڈ کے اکاؤنٹس کے اعدادوشمار سے علم ہوتا ہے کہ لندن میں اس کمپنی کے لیے 110 افراد کام کرتے ہیں۔ انہیں تنخواہوں کی مد میں 8 کروڑ 70 لاکھ پانڈز اور 16 کروڑ 80 لاکھ پانڈز حصص کی شکل میں دیے گئے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق اوپن اے آئی کے ملازمین کی تنخواہ برطانیہ میں کل وقتی ملازمین کی آمدنی سے 58 گنا زیادہ ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ اوپن اے آئی کا ایک ورکر اوسطا ہر گھنٹے ایک ہزار پانڈز تنخواہ اور حصص کی صورت میں کماتا ہے۔ البتہ کمپنی کے سب سے زیادہ اور کم آمدن والے ملازمین کے معاوضوں میں نمایاں فرق پایا جاتا ہے۔ کمپنی کی جانب سے اے آئی ماڈلز کی تیاری میں کردار ادا کرنے والے محققین کو زیادہ بڑا مالیاتی پیکج دیا جاتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button