سوشل ایشوز
سونے کی قیمت میں کتنا اضافہ ہوا؟

کراچی (کھوج نیوز) ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کتنا اضافہ ہوا؟ اس حوالے سے آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے تمام اعدادو شمارجاری کر دیئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری اعدادو شمار میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 2800 روپے اضافے سے 4 لاکھ 40 ہزار 636 روپے ہوگئی ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 2401 روپے اضافے سے 3 لاکھ 77 ہزار774 روپے ہوگئی ہے۔



