انٹرنیشنل
غزہ کے لئے ماہانہ امداد میں لاکھوں روپے کی کٹوتی کا اعلان

غزہ (مانیٹرنگ ڈیسک) ورلڈ فوڈز پروگرام نے غزہ کے لئے ماہانہ امداد میں لاکھوں روپے کی کٹوتی کر دی، جس کے بعد غزہ میں رہنے والے شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کے تحت چلنے والے ورلڈ فوڈ پروگرام نے غزہ کے لئے ماہانہ امداد میں 5 لاکھ کٹوتی کرتے ہوئے امدادحاصل کرنے والوں کی تعداد 16سے کم کرکے11 لاکھ کردی۔ ورلڈ فوڈ پروگرام کے مطابق غزہ کے دشوار گزارعلاقوں میں بعض خاندانوں کو دو دن میں ایک بارکھانا فراہم کیاجارہا ہے، غزہ میں 14 لاکھ افرادخوراک کی شدیدقلت کا سامنا کررہے ہیں۔ ورلڈفوڈ پروگرام کا کہنا ہے کہ غزہ کے لئے خوراک کے راشن میں بھی 50 فیصد کٹوتی کردی گئی جبکہ روزانہ تیارکھانوں کی تعدادڈھائی لاکھ سے کم کرکے ڈیڑھ لاکھ کردی ہے۔



