انٹرنیشنل
حملوں کا خطرہ، امریکا نے اپنے شہریوں کو ہائی الرٹ کر دیا

امریکا (مانیٹرنگ ڈیسک) مشرقی وسطی میں ایران اور یمن حوثی ملیشیا کے حملوں کے خطرات کو مد نظر رکھتے ہوئے امریکا نے اپنے شہریوں کو ہائی الرٹ کرتے ہوئے احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت جاری کر دی ہیں۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق مشرق وسطی میں ایران اور یمن حوثی ملیشیا کے حملوں کے خطرات پرامریکا نیاپنے شہریوں کے لیے سکیورٹی الرٹ جاری کر دیا۔ میڈیا کے مطابق اردن، عراق، یمن، لبنان، شام سمیت 12 ممالک کے امریکی سفارتخانوں سے سکیورٹی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ الرٹ میں کہا گیا کہ خطے میں امریکی شہری پروازوں کی منسوخی اور فضائی بندش کے حوالے سے باخبر رہیں اور مشرق وسطی کے کشیدہ علاقوں کے سفر سے گریز کریں۔ سکیورٹی الرٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران اور اس کے حمایتی گروپ امریکی شہریوں اور امریکی مفادات کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔



