کھیل

پی ایس اے سلیکون اسکواش ٹورنامنٹ ، پاکستانی نور زمان اور شعیب عرفان کی جیت

امریکا (سپورٹس ڈیسک) پی ایس اے سلیکون ویلی اوپن اسکواش ٹورنامنٹ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے شاندار آغاز کیا جس میں نور زمان اور شعیب عرفان نے اپنے اپنے میچز جیت لیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق میچ میں نور زمان اور اشعب عرفان نے اپنے ابتدائی میچز جیت لیے جب کہ نور زمان نے امریکی کھلاڑی برانسٹن منگ کو 3-1 سے شکست دی۔ نور زمان نے پہلا گیم ہارنے کے بعد شاندار واپسی کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی، نور زمان کی کامیابی کا اسکور 3-11، 11-5، 11-8 اور 11-9 رہا جب کہ نور زمان نے امریکی حریف کو 41 منٹ میں شکست دی۔

پاکستان کے اشعب عرفان نے ہنگری کے بالاز فارکاس کو3-0 سے ہرایا، اشعب عرفان کی کامیابی کا اسکور 11-6، 11-4 اور 11-5 رہا، انہوں نے ہنگری کے حریف کے خلاف صرف 25 منٹ میں کامیابی حاصل کی۔ نور زمان اور اشعب عرفان سلیکون ویلی اوپن کے اگلے راؤنڈ میں پہنچ گئے، سیلیکون ویلی ایونٹ میں مینز ایونٹ کی مجموعی انعامی رقم ایک لاکھ 43 ہزار 500 ڈالرز ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button