سوشل ایشوز

ایل پی جی قیمتوں کی اونچی اڑان، حکومت نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت

لاہور(کھوج نیوز) ملک بھر میں ایل پی جی کی قیمتوں کی اونچی اڑان حکومتی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے، اوگرا نے نئے ریٹ جاری کرکے غریب عوام سے دو وقت کی روٹی بھی چھین لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اوگرا کی جانب سے دیا گیا ریٹ 280روپے اور وفاقی وزیر کا تجویز کردہ ریٹ 425روپے ہے مارکیٹ کا ریٹ 550سے 650روپے فی کلوگرام ہے۔ مہنگی ایل پی جی نے آٹا، دالیں، مرغی، گوشت اور دودھ سب مہنگا کردیا ہے جس کے باعث عوام حکومت سے قیمتیں کنٹرول کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔ مرغی کا گوشت 600سے 700روپے کلو تک پہنچ گیاہے جبکہ پیاز 200سے 250روپے فی کلو ہوگئی ہے۔ کراچی میں آٹا سب سے مہنگا ہے اور بیس کلو کا تھیلا تین ہزار پانچ سو چالیس روپے کا ہوگیا جبکہ لاہور میں یہ قیمت تین ہزار ایک سو تینتیس روپے تک پہنچ چکی ہے۔ ملک بھر میں سالانہ بنیادوں پرمہنگائی بڑھنے کی شرح تقریبا 12فیصد کے قریب پہنچ گئی ہے جبکہ ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی میں 0.65فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ادارہ شماریات کی جاری کردہ ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ایل پی جی تقریبا 22فیصد اور چکن 12فیصد مہنگی ہوئی جبکہ گزشتہ ایک سال کے دوران ایل پی جی کی قیمت میں 107فیصد اور پیاز کی قیمت میں تقریبا 73فیصد اضافہ ہوا۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک سال میں بجلی کی قیمتوں میں 58فیصد اور پیٹرول کی قیمت میں 44فیصد اضافہ ہوا جبکہ چکن ایک سال میں 39فیصد اور آٹا 36فیصد مہنگا ہوا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button