طالبان حکومت دہشتگردوں کی تنظیموں کو پناہ دے رہی ہے؟ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد(کھوج نیوز) ترجمان دفتر خارجہ نے دعویٰ کیا ہے کہ طالبان حکومت دہشتگرد تنظیموں ٹی ٹی پی، فتنہ الخوارج، بی ایل اے اور فتنہ الہندوستان کو پناہ دے رہی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی انسداد دہشتگردی کارروائیوں میں شہری ہلاکتوں کے الزامات بے بنیاد ہیں، گمراہ کن بیانیے افغان سرزمین سے سرگرم دہشتگرد نیٹ ورکس کا خطرہ نہیں چھپا سکتے، طالبان حکومت افغان سرزمین پاکستان پرحملوں کیلئے استعمال ہونے سے روکنے کی ذمہ دار ہے۔ ترجمان نے کہا کہ یو این مانیٹرنگ رپورٹس بھی طالبان حکومت کے دہشتگرد تنظیموں کوپناہ دینے پر اظہارتشویش کرتی ہیں، طالبان حکومت ٹی ٹی پی، فتن الخوارج، بی ایل اے فتنی الہندوستان سمیت دہشتگردتنظیموں کوپناہ دے رہی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ افغان سرزمین سے منصوبہ بندی، مالی معاونت سے ہوئے دہشتگرد حملوں میں ہزاروں پاکستانی شہید ہوئے، پاکستان اپنے شہریوں اور سکیورٹی فورسز پر مسلسل حملوں کے سامنے خاموش نہیں رہ سکتا، پاکستان کی کارروائیاں حق دفاع کے تحت اور آخری چارہ کار کے طور پر کی گئیں، پاکستانی کارروائیاں افغانستان میں صرف دہشتگردوں اور ان کے لاجسٹک مراکزپرکی گئیں۔



