پاکستان

مانیٹری پالیسی کا اعلان، شرح سود میں کتنا اضافہ کیا گیا؟

کراچی (کھوج نیوز) اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا گیا ہے، اس مانیٹری پالیسی میں شرح سود میں کتنا اضافہ کیا گیا ہے؟اس حوالے سے تفصیل سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے بتایا کہ اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں 50 بیسز پوائنٹس اضافے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی میں شرح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور تیل کی قیمتوں میں بھی اضافے سے اثر پڑا ہے، مہنگائی کی وجہ سے ہی شرح سود میں اضافہ کیا گیا ہے۔ گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ شرح سود کو ساڑھے گیارہ فیصد سے بڑھا کر 12 فیصد کردیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button