انٹرنیشنل
اسرائیل کا اگلا وزیرِاعظم کیسے منتخب کیا جائے گا؟

اسرائیل (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل کا اگلا وزیرِاعظم کیسے منتخب کیا جائے گا؟ اس حوالے سے انٹرنیشنل میڈیا نے تمام تر تفصیلات بتا کر سب کو حیران و دنگ کر کے رکھ دیا ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق حتمی گنتی مکمل ہونے کے بعد اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کریں گے کہ وہ کسے وزیرِ اعظم دیکھنا چاہتے ہیں۔ اس کے بعد صدر اس امیدوار کو نامزد کریں گے جس کے پاس حکومت بنانے کے سب سے زیادہ امکانات ہوں گے۔ نامزد امیدوار کے پاس حکومت بنانے کے لیے 42 دن کا وقت ہوتا ہے۔چونکہ اسرائیل کی تاریخ میں آج تک کسی ایک جماعت نے تنہا واضح اکثریت حاصل نہیں کی ہے اس لیے حکومتیں ہمیشہ مختلف جماعتوں کے اتحاد سے ہی بنتی ہیں اور حکومت سازی کے مذاکرات میں اکثر کئی ہفتے لگ جاتے ہیں۔



