چین کا منفرد نیا عجوبہ، دشمن ممالک میں تھرتھرلی مچ گئی

چین (مانیٹرنگ ڈیسک) چین نے ایک بار پھر دنگ کر دینے والا عجوبہ تیار کر کے ٹیکنالوجی کی دنیا میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے ، اب کونسا نیا عجوبہ تیار کیا گیا؟ تمام تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق چین کی جانب سے 15 منزلہ بلند ”موبائل آئی لینڈ یا جزیرے” کو تیار کرنے کا منصوبہ پیش کیا گیا ہے۔ کسی طیارہ بردار بحری جہاز کے حجم کے اس منفرد مصنوعی سائنس آئی لینڈ کو سمندری طوفانوں اور جوہری دھماکوں سے محفوظ رکھنے کے لیے ڈیزائن کیا جائے گا۔ درحقیقت یہ سمندری طوفانوں میں ڈوبے گا نہیں جبکہ 66 فٹ بلند لہروں کا بھی مقابلہ کرسکے گا۔ اسے دنیا کا پہلا ‘موبائل آئی لینڈ’ قرار دیا گیا ہے اور اسے 2030 تک مکمل کیا جائے گا اور یہ 200 سے زائد سائنسدانوں کا گھر ہوگا۔
اس کا نام ڈیپ سی آل ویدر ریزیڈنٹ فلوٹنگ ریسرچ فیسیلیٹی رکھا گیا ہے جسے شنگھائی جیا ٹونگ یونیورسٹی کی جانب سے تعمیر کیا جائے گا۔ یونیورسٹی کی جانب سے اس کی تعمیر کا کانٹریکٹ ایک کمپنی کو دیا گیا ہے جس کی لاگت 2 ارب 70 کروڑ یوآن سے زائد ہے۔ 453 فٹ لمبے اور 278 فٹ چوڑے اس تیرتے ہوئے جزیرے کا مرکزی عرشہ سطح سمندر سے 148 فٹ کی بلندی پر واقع ہوگا۔ اس بہت بڑے بحری جہاز جیسے جزیرے کو لیبارٹریز کے ساتھ تعمیر کیا جائے گا تاکہ بحری سانحات، موسم اور گہرے سمندر کے چھپے رازوں پر تحقیق کی جاسکے۔



