سمارٹ فونز کا مسلسل استعمال کن بیماریوں کی وجوہات بن سکتا ہے؟

کراچی (ہیلتھ ڈیسک) سمارٹ فونز کا مسلسل استعمال کن بیماریوں کی وجوہات بن سکتا ہے؟ اس حوالے سے متحدہ عرب امارات کے طبی ماہرین نے چونکا دینے والا انکشاف کر ڈالا ہے۔
تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے طبی ماہرین نے خبردار کرتے ہوئے بتایا کہ اسمارٹ فون کا مسلسل استعمال، بار بار انگوٹھے چلانے اور فون کو دیر تک مضبوطی سے پکڑنے سے ہاتھوں، کلائی اور انگوٹھوں میں درد اور پٹھوں و نسوں پر دباؤ بڑھ سکتا ہے تاہم اس بات کے کافی سائنسی شواہد موجود نہیں کہ موبائل فون کا زیادہ استعمال براہِ راست جوڑوں کے گھسنے یا سوزش والے گٹھیا کا سبب بنتا ہے۔ اماراتی ماہرین کے مطابق موبائل فون پر طویل وقت تک پیغامات لکھنے، سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر اسکرولنگ کرنے اور کھیل کھیلنے سے ہاتھوں میں تھکاوٹ اور تکلیف پیدا ہوسکتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ مسلسل ایک جیسی حرکات اور ہاتھوں کو ایک ہی حالت میں رکھنے سے درد، آرام اور استعمال میں کمی سے افاقہ ممکن ہے۔



