انٹرنیشنل
امریکا میں اعلیٰ فوجی جنرل کو عہدے سے برطرف کیوں کیا گیا؟

امریکا (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا میں اعلیٰ فوجی جنرل کو عہدے سے برطرف کیوں کیا گیا؟ اس حوالے سے تمام تر تفصیلات سامنے آنے کے بعد مشرقی وسطی میں ایک ہلچل مچ گئی ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق امریکی فوج کے ٹاپ ملٹری پلانر لیفٹیننٹ جنرل بریٹ سِلویا کو عہدے سے برطرف کردیا گیا ہے، وہ امریکی فوج میں حکمت عملی، منصوبہ بندی اور پالیسی کے شعبے کے سربراہ تھے۔ میڈیا کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل بریٹ سِلویا کی برطرفی کی وجہ نہیں بتائی گئی۔ ذرائع نے کہا ہے کہ غالبا اعتماد میں کمی ان کی برطرفی کی وجہ بنی ہے۔ سِلویا سے پہلے پیٹ ہیگسیتھ امریکی فوج کے کئی اعلی فوجی افسروں کو برطرف کر چکے ہیں۔



