نگرنگرسے

اچھرہ قتل کیس، درندہ صفت ماں نے بچوں کو کیسے قتل کیا؟ لرزہ خیز انکشاف

لاہور(کھوج نیوز) اچھرہ قتل کیس میں درندہ صفت ماں نے بچوں کو کیسے اور کون سے کھیل کا بہانہ بنا کر قتل کیا؟ اس حوالے سے مزید لرزہ خیز انکشافات منظر عام پر آگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق تفتیشی ذرائع نے بتایا ہے کہ ملزمہ ردا اور اس کے مبینہ دوست شہریار کے درمیان 746 فون کالز کا ریکارڈ حاصل کر لیا گیا ہے، جسے تحقیقات کا اہم حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمہ نے مبینہ طور پر چھپن چھپائی کے کھیل کا بہانہ بنا کر بچوں کو باری باری قتل کیا۔ پہلے ڈیڑھ سالہ بچی، پھر بیٹے اور آخر میں بڑی بیٹی کو بے دردی سے قتل کیا گیا۔ واردات کے بعد ملزمہ نے خون آلود کپڑے تبدیل کیے، گھر کو تالہ لگایا اور شوہر کے ساتھ اسپتال چلی گئی۔ سی سی ڈی حکام کے مطابق ملزمہ کی نشاندہی پر اس کے دوست شہریار کو جھنگ سے حراست میں لے لیا گیا ہے۔ ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ دونوں کے درمیان قریبی تعلق تھا اور وہ ایک دوسرے سے شادی کرنا چاہتے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button