نگرنگرسے
تیز رفتار بس کی رکشہ کو ٹکر، نویں جماعت کے 2 طالبات جاں بحق

چھانگا مانگا (نمائندہ کھوج نیوز) چھانگا مانگا میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جس میں تیزی رفتار فیکٹری بس نے رکشہ کو رونڈ ڈالا جس کے نتیجے میں نویں جماعت کے 2طالبات جاں بحق ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ریسکیو حکام نے بتایا ہے کہ طالبات رکشے میں نویں جماعت کا امتحان دینے سینٹر جا رہی تھیں کہ اس دوران فیکٹری بس نے ان کے رکشے کو ٹکر مار دی۔ حکام نے بتایا کہ حادثے میں 7 طالبات سمیت 8 افراد زخمی ہوئے، بیشتر طالبات کے سروں پر چوٹیں آئیں، زخمی 4 طالبات کی حالت تشویشناک بنائی جا رہی تھی جنہیں جناح اسپتال لاہور ریفر کر دیا گیا۔ بعد ازاں اسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ علاج کے لیے لائی گئیں 2 زخمی طالبات دم توڑ گئیں، جاں بحق طالبات کی شناخت ایمن فاطمہ اور مبشرہ کے ناموں سے ہوئی ہے۔



