نگرنگرسے
ہوشیار خبردار…کراچی میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا سلسلہ شروع

کراچی (کھوج نیوز) ہوشیار خبردار ……… کراچی میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اس حوالے سے محکمہ موسمیات نے بھی عوام کو بڑے خطرے کی نوید سنا دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سازگار ماحول اور شدید گرمی کی وجہ سے کراچی اور ملحقہ علاقوں پر مقامی بادل بن چکے جو اب برسنا شروع ہوگئے ہیں۔ شہر میں سرجانی ٹاؤن، گلشن معمار اور اطراف میں ہلکی تیز بارش کا سلسلہ شروع ہوچکاہے، جب کہ گڈاپ میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی۔ کراچی کے دیگر علاقوں میں بھی مطلع ابر آلود ہے اور بارش برسانے والے بادل شہر پر چھارہے ہیں جس سے مزید بارش متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع ابرآلود رہنے اور بارش کی پیشگوئی کی تھی تاہم اس سے قبل آج دوپہر شہر میں شدید حبس اور گرمی کی کیفیت تھی۔



