نگرنگرسے

ایف آئی کی کارروائی، جنسی استحصال کیلئے انسانی اسمگلنگ کا منصوبہ ناکام بنا دیا

ملتان (کھوج نیوز) ایف آئی اے امیگریشن نے ملتان ایئر پور ٹ پر کارروائی کرتے ہوئے ةجنسی استحصال کے لئے انسانی سمگلنگ کا منصوبہ ناکام بنا دیا ہے اور مسافر بھی گرفتار کرلیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان ایف آئی اے کے مطابق عمرہ ویزے پر سعودی عرب جانے کیلئے پہنچے 2 مسافروں کو امیگریشن کلیئرنس کے دوران مشکوک حرکات پر روک کر ان سے پوچھ گچھ کی گئی جس دوان مسافروں سے متعلق کمرشل جنسی استحصال اور انسانی اسمگلنگ کے حوالے سے اہم انکشاف سامنے آیا۔

ترجمان نے بتایا کہ مسافروں کے موبائل فونز، چیٹس اور دیگر ڈیجیٹل مواد کی جانچ کے دوران کمرشل جنسی استحصال سے متعلق مبینہ شواہد سامنے آئے جب کہ دورانِ تفتیش جنسی استحصال کے منظم نیٹ ورک سے متعلق اہم تفصیلات حاصل کرلی گئیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ کمرشل جنسی استحصال اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث دیگر عناصر کی شناخت کے لیے تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے، منظم نیٹ ورک میں ملوث تمام عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق ایجنٹ نے عمرہ ویزے کی آڑ میں مسافروں کو سعودی عرب بھجوانے کے انتظامات کیے، مسافروں کو سعودی عرب میں کمرشل جنسی استحصال کا نشانہ بنانے کا مبینہ منصوبہ تھا، مسافروں کے زیر استعمال موبائل فونز اور دیگر متعلقہ مواد کو مزید تحقیقات کے لیے تحویل میں لے لیا گیا جب کہ دونوں مسافروں کو موبائل فونز اور دیگر شواہد کے ساتھ ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل ملتان کے حوالے کردیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button