انٹرنیشنل

ٹرمپ بمقابلہ یورپی یونین، دھماکے دار خبر آگئی

یورپی یونین کے ساتھ مذاکرات کامیاب نہیں ہوئے لہٰذا یکم جون سے یورپی یونین پر 50 فیصد تجارتی ٹیرف عائد کرنے کی تجویز دے دی: ٹرمپ کا اعلان

امریکا (مانیٹرنگ ڈیسک) ٹرمپ بمقابلہ یورپی یونین، دھماکے دار خبر آگئی، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر یورپی یونین کے متعلق بیان داغ کر ایک نئی بحث کا آغاز کر دیا ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یورپی یونین کے ساتھ معاملات کرنا نہایت مشکل ثابت ہوا ہے۔ ٹرمپ نے یورپی یونین کے ساتھ جاری مذاکرات کے حوالے سے کہا کہ ان کے ساتھ ہماری بات چیت کسی نتیجے پر نہیں پہنچ رہی۔ ٹرمپ نے مزید کہا کہ لہذا میں یکم جون 2025 سے یورپی یونین پر 50 فیصد ٹیرف عائد کرنے کی سفارش کر رہا ہوں۔

ٹرمپ نے وضاحت کی کہ اگر کوئی چیز امریکا میں تیار یا بنائی گئی ہوگی تو اس پر کوئی ٹیرف نہیں ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ یورپی یونین کی تجارتی رکاوٹیں، ویٹ ٹیکس، کارپوریٹ جرمانے، غیر مالیاتی تجارتی رکاوٹیں، امریکی کمپنیوں کے خلاف غیر منصفانہ اور بلاجواز مقدمے اور دیگر عوامل نے امریکا کے ساتھ سالانہ 25 کروڑ ڈالر سے زائد کا تجارتی خسارہ پیدا کیا ہے، جو کہ بالکل ناقابل قبول ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button