انٹرنیشنل
افغانستان میں 36 افراد کو سرعام کوڑے مارنے کی سزاکیوں سنائی گئی؟

کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان میں ایک ہی روز میں 36 افراد کو سرعام کوڑے مارنے کی سزا کیوں سنائی گئی؟ اس حوالے سے تمام تر تفصیلات سامنے آنے کے بعد سب دنگ رہ گئے ہیں۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق افغان طالبان کی سپریم کورٹ کی جانب سے سزا پانے والے افراد کو 10 سے 39 کوڑے لگائے گئے جبکہ انہیں ایک سے 2 سال قید کی سزا بھی سنائی گئی۔ میڈیا کے مطابق افغان سپریم کورٹ نے 23 جنوری کو ایک بیان میں کہا تھا کہ ماتحت عدالتوں نے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں کم از کم 31 افراد کو مختلف الزامات میں کوڑے مارے، یہ سزائیں کابل، فاریاب، بلخ، ننگرہار اور ہرات میں دی گئیں۔ طالبان حکام اس سے قبل بتا چکے ہیں کہ سال 2025 کے دوران افغانستان بھر میں مختلف الزامات کے تحت کم از کم 6 افراد کو سزائے موت دی گئی جبکہ ایک ہزار 118 افراد کو کوڑے مارے گئے۔



