پاکستان

این اے 207 سے آصفہ بھٹو زرداری بلامقابلہ کامیاب قرار

7 آزاد امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوئے تھے، پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار سردار شیر محمد رند نے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کیخلاف اپیل نہیں کی

کراچی(کھوج نیوز) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 207 سے پیپلز پارٹی کی امیدوار آصفہ بھٹو زرداری بلا مقابلہ کامیاب ہوگئیں۔باقی 3 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آصفہ بھٹو زرداری صدر آصف زرداری اور سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی صاحبزادی ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق آصفہ بھٹو کے مقابلے میں 11 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔ آر او شیر علی جمالی نے بتایاکہ7 آزاد امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوئے تھے، پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار سردار شیر محمد رند نے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کیخلاف اپیل نہیں کی۔ سردار شیر محمد رند عام انتخابات میں آصف علی زرداری کے مقابلے میں دوسرے نمبر پر تھے۔ باقی 3 امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی واپس لیے جانے کے بعد اب این اے 207پر آصفہ بھٹو زرداری بلا مقابلہ کامیاب قرار پائی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button