پاکستان

بلاول بھٹو کا دورہ بھارت، شیریں مزاری نے بڑے راز سے پردہ اٹھا دیا

بلاول بھٹو کے بھارتی ہم منصب سے ہاتھ ملانے کے کوئی تصویری ثبوت موجود نہیں ، پی ٹی آئی کی خاتون رہنماء شیریں مزاری

اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے، آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر شیریں مزار ی نے کہا ہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو کے بھارتی ہم منصب سے ہاتھ ملانے کے کوئی تصویری ثبوت موجود نہیں۔

اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ جنہیں اپنے بھارتی ہم منصب کی جانب سے دو طرفہ ملاقات سے انکار کے زریعے منہ پر طمانچہ مارا گیا، پی ڈی ایم اور انکے سہولت کارں کے وفادار امپورٹڈ وزیر خارجہ کی کچھ عزت رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔بلاول کا وزیر خارجہ کی میز پر بیٹھنا اور ہندوستانی میزبان کاہاتھ ملانا بریکنگ نیوز اور وزیر خارجہ کے واحد کارنامے کے طور پر پیش کیا جارہا ہے جبکہ بھارتی ہم منصب سے ہاتھ ملانے کے کوئی تصویری ثبوت موجود نہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button