پاکستان

خواجہ سعد رفیق نے عمران خان کو کچھ دن صبر کرنے کا مشورہ کیوں دیا؟ پتا چل گیا

عمران خان کو کس چیز کی جلدی ہے وہ کچھ دن صبر نہیں کر سکتے، اداروں کا آپس میں ایک دوسرے کے سامنے کھڑا ہونا مسلسل نا انصافیوں کا نتیجہ ہے، خواجہ سعد رفیق

اسلام آباد (نیوز رپورٹر، آن لائن ) پاکستان مسلم لیگ ن کے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان کو کس چیز کی جلدی ہے وہ کچھ دن صبر نہیں کر سکتے ، ہم تو آج بھی مذاکرات کیلئے تیار ہیں۔ اداروں کا آپس میں ایک دوسرے کے سامنے کھڑا ہونا مسلسل نا انصافیوں کا نتیجہ ہے ۔

مسلم لیگ ن کے رہنماء خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ہمارے وکیل فاروق ایچ نائیک عدالت میں پیش ہوئے ہیں، میں پی ڈی ایم کی نمائندگی کے لیے یہاں موجود تھا، مسائل کا حل سیاسی جماعتوں کو بات چیت کے زریعے نکالنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور پی ٹی آئی کا اتفاق ایک بات پر ہوا کہ انتخابات ایک دن ہوں، ادارے ایک دوسرے کے سامنے کھڑے ہیں یہ مسلسل ناانصافیوں کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب پہ اجارہ داری کا الزام مزید نہیں لگنا چاہیے، ہماری بات چیت کافی دور تک آئی ہے، اگر ریویو نہیں ڈالا گیا تو عدالت ان موضوعات پر بھی غور کر سکتی ہے،ہم نے مذاکرات کیے ہیں آئینی مدت سے آگے نہیں جانا چاہتے، عمران خان کو کس بات کی جلدی ہے وہ کچھ دن صبر نہیں کر سکتے، ہم نے لچک دکھائی آج بھی مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button