پاکستان

سعودی وزیر دفاع بھی دورہ پاکستان کیلئے اسلام آباد پہنچ گئے

سعودی عرب کے معاون وزیر دفاع آرمی چیف سے بھی ملاقات کرینگے' ملاقات میں پاک سعودیہ دفاعی تربیت سمیت دفاعی امورزیربحث آئینگے

اسلام آباد(کھوج نیوز) اعلیٰ سطح کے وفد کے بعد سعودی عرب کے معاون وزیر دفاع میجر جنرل طلال بن عبداللہ بھی دورہ پاکستان پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں، جن کا پر تپاک استقبال کیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے معاون وزیر دفاع آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے بھی ملاقات کرینگے۔ ملاقات میں پاک سعودیہ دفاعی تربیت سمیت دفاعی امورزیربحث آئینگے اور دفاعی تعلقات کو مزید وسعت دینے پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ گزشتہ روز سعودی عرب کے اعلی سطح کے وفد نے وزیرِ خارجہ فیصل بن فرحان کی سربراہی میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button