پاکستان

عمران خان کو رہائی کیوں اور کس کے کہنے پر ملی؟ بڑی خبر منظر عام پر آگئی

اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین تحریک انصاف و سابق وزیراعظم عمران خان کی ایم پی او کے تحت گرفتاری بھی پیر تک روک دی

اسلام آباد(کورٹ رپورٹر ، نیوز ایجنسیاں) عمران خان کو رہائی کیوں اور کس کے کہنے پر ملی؟ بڑی خبر منظر عام پر آگئی’ اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکم دیا ہے کہ پیر تک کسی بھی مقدمے میں عمران خان کو گرفتار نہ کیا جائے۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ جس مقدمے کا علم نہ ہو اس میں بھی گرفتار نہ کیا جائے۔ عمران خان کے وکیل نے استدعا کی کہ لاہور زمان پارک پہنچنے تک ہمیں گرفتار نہ کیا جائے ، عدالت نے ریمارکس دیے کہ پیر صبح تک آپ کو پروٹیکشن دے رہے ہیں تب تک آپ لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہوں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی ایم پی او کے تحت گرفتاری بھی پیر تک روک دی اور کہا کہ کسی کرمنل کیس ، 9 مئی کے بعد درج مقدمات ، ایم پی او وغیرہ میں پیر تک گرفتار نہ کیا جائے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں عمران خان ایک مقدمے میں ضمانت کیلئے آئے اور انھیں کئی مقدمات میں ضمانت مل گئی، عمران خان کے وکلا ایک کے بعد ایک مقدمے میں عمران خان کی ضمانت کی درخواست کرتے رہے، ایک کے بعد دوسری بینچ بنتی رہی اور عمران خان کی درخواستیں قبول کرتی گئی۔ پہلے اسلام آباد ہائی کورٹ نے القادر ٹرسٹ کرپشن کیس میں عمران خان کو دو ہفتے کی عبوری ضمانت دی۔ دو رکنی بینچ نے حکم دیا کہ ریاست عمران خان کی سکیورٹی یقینی بنائے ، عمران خان واضح ڈکلیریشن دیں کہ گرفتاری کے بعد جو واقعات ہوئے اس کی مذمت کرتے ہیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے ایک اور بینچ نے ظلِ شاہ قتل کیس میں عمران خان کی 22 مئی تک ضمانت منظور کرلی۔ ایک اور بینچ نے لاہور میں درج تین مقدمات میں عمران خان کی 10 روز کیلئے حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔ عمران خان کے وکیل نے درخواست کی کہ زمان پارک لاہور پہنچنے تک عمران خان کو گرفتار نہ کیا جائے ، اس پر عدالت نے حکم دیا کہ عمران خان کو پیر تک تحفظ دیا جائے اور گرفتار نہ کیا جائے۔ پیر کو آپ لاہور ہائی کورٹ میں پیش ہوں ۔ عمران خان نے تحریری حکم نامہ ملنے تک عدالت سے نہ نکلنے کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد سماعت ختم ہونے کے تقریبا 3 گھنٹے بعد تک وہ عدالت ہی میں موجود رہے اور رات 10 بجکر 20 منٹ کے قریب چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اسلام آباد ہائیکورٹ سے روانہ ہوئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button