پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف کی صدر زرداری سے ملاقات، اہم معاملات پر گفتگو

اسلام آباد(کھوج نیوز) وزیراعظم شہبازشریف نے صدر مملکت آصف زرداری سے ملاقات کی اور امریکا ایران مذاکرات کے تمام پہلوؤں پر اعتماد میں لینے کے ساتھ اہم معاملات پر بھی گفتگو کی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے صدرمملکت کو مذاکرات کے مختلف مراحل پرتفصیلی بریفنگ دی اور امریکا ایران مذاکرات کے تمام پہلوؤں پر اعتماد میں لیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کی ثالثی کے ذریعے حاصل پیشرفت پر بریفنگ بھی دی۔اس موقع پر صدر مملکت آصف علی زردار نے کہا کہ جنگ کے اثرات خطے اور بین الاقوامی سکیورٹی معیشت اور سیاست پر ہوئے ہیں۔ صدرمملکت نے ایران امریکا مذاکرات کی میزبانی کے لیے پاکستان کی انتھک کوششوں کو سراہا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button