انٹرنیشنل

ایران کی یورینیم کی افزودگی5 سال تک معطل کرنیکی تجویز’ امریکا کا کرارا جواب

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کی جانب سے یورینیم کی افزودگی 5سال تک معطل کرنے کی تجویز پیش کی گئی تھی جس پر امریکا نے کرارا جواب دیا، نیو یارک ٹائمز کے دعویٰ نے ہلچل مچا دی۔

امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکا نے ایران کی یہ پیشکش مسترد کردی ہے ۔ نیو یارک ٹائمز کے مطابق امریکا ایران کو یورینیم کی افزودگی 20 سال تک معطل کرنے پر اصرار کر رہا ہے۔ رپورٹ میں امریکی اور ایرانی حکام کے حوالے سے کہا گیا ہیکہ پاکستان میں ہونے والے مذاکرات کے دوران امریکا اور ایران نے تہران کی جوہری سرگرمیوں کی معطلی سے متعلق مختلف تجاویز کا تبادلہ کیا، لیکن دونوں فریق کسی معاہدے تک نہیں پہنچ سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button