پاکستان

وزیر داخلہ محسن نقوی کی درخواست، تاجروں کا بھی کرارا جواب

کراچی (کھوج نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے فیڈریشن ہائوس میں خطاب کے دوران تاجروں سے درخواست کی جس پر تاجروں نے بھی کرارا جواب دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ روشن اکاؤنٹ موجود ہیں، بجٹ سے پہلے اپنی رقوم لیکر آئیں، پاکستان جو منافع دیتا ہے وہ دنیا میں کہیں نہیں ملے گا، آپ کو کاروباری ماحول ملے گا، تاجروں کے ویزوں سے متعلق جلد تجاویز وزیراعظم کو پیش کریں گے، ہمیں اپنے ملک کو سنوارنا ہے،مواقع سے فائدہ اٹھانا ہے۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے کے معاملات کو بزنس فرینڈلی کریں گے، فیلڈ مارشل کوئی بات کرتے ہیں یا زبان دیتے ہیں تو اس کو پورا کرتے ہیں، ایک یا دو فیصد لوگوں کی وجہ سے پوری بزنس کمیونٹی کو سزا نہیں دے سکتے، پچھلے تین چارسالوں میں 100 ارب ڈالر پاکستان سے باہرگئے ہیں، پیسہ باہرکیسے گیا اس پربات نہیں کرتے، اگر کوئی یہ سمجھتا ہے پتا نہیں لگایا جاسکتا تو کراچی میں ایک دو بندوں کو اٹھانے کی دیر ہے سارا کچھ پتا چل جائیگا۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ہم نہیں کہتے کہ دبئی یا باہرپڑے ہوئے سارے واپس لے آئیں، روشن اکانٹ کے تحت باہرپڑا ہوا 20 یا 30 فیصد پیسہ واپس لے آئیں، اگر آپ 20 یا 30 فیصد پیسہ پاکستان واپس لائیں گے تو وہ 10 ارب ڈالر سے زیادہ ہوجائیگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button