نگرنگرسے

سکھر سے شکارپور پیپلز بس سروس شروع کرنے کا اعلان

کراچی(کھوج نیوز) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے آئندہ ہفتے سے سکھر سے شکارپور پیپلز بس سروس شروع کرنے کا اعلان کر دیا یہ اعلان شہریوں کو بہتر سفر سہولتیں فراہم کرنے کیلئے کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان نے بتایا کہ شہریوں کو بہترسفری سہولتیں فراہم کرنے پر غور کیا جارہا ہے جب کہ نئے روٹس اورخواتین کے لیے خصوصی اقدامات پر غور کررہے ہیں۔ ترجمان محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق رواں ہفتے سکھر سے شکارپورپیپلزبس سروس شروع کرنے اور سکھر، حیدرآباد میں خواتین کوپنک اسکوٹیز دینیکی تقریبات بھی جلد منعقد کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ آئندہ مالی سال کے لیے ای وی، ہائبرڈ، ڈبل ڈیکربسوں کی خریداری کا فیصلہ کیا گیا ہے، کراچی سمیت سندھ بھر میں ٹرانسپورٹ نیٹ ورک کو وسعت دینے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button