شاہ رخ خان کی فلم اوم شانتی اوم میں اداکاری کیوں نہیں کی؟ راجپال یادیو کا بڑا انکشاف

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کے مشہورومعروف اداکار شاہ رخ خان کی فلم اوم شانتی اوم میں اداکاری کیوں نہیں کی؟ معروف کامیڈین اداکار راجپال یادیو نے بڑا انکشاف کر ڈالا ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق راجپال یادیو نے بتایا کہ فلم کی پروڈکشن بابی چالہ دیکھ رہے تھے جنہوں نے مجھے شاہ رخ خان سے ملاقات کرنے کا کہا، بعد میں مجھے معلوم ہوا کہ میرے حوالے سے غلط فہمی پیدا ہوگئی تھی اور یہ تاثر دیا گیا کہ میں نے وقت نہ ہونے کی وجہ سے فلم میں کام کرنے سے انکار کر دیا ہے حالانکہ مجھے اس بات کا علم ہی نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ یہ ایک غلط فہمی تھی جس کی وجہ سے مجھے منفی انداز میں پیش کیا گیا لیکن بعد میں معاملات ٹھیک ہو گئے۔ اداکار نے بتایا کہ فلم بلو کے سیٹ پر شاہ رخ خان نے مجھے گلے لگا کر اس غلط فہمی کو ختم کردیا۔ راجپال نے شاہ رخ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک مکمل اداکار ہیں جنہوں نے تھیٹر، ٹی وی اور فلم ہر میدان میں کام کیا ہے۔



