چین کا خلائی پروگرام، پاکستانی خلا بازوں نے ملک کا نام روشن کر دیا

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستانی خلا بازوں نے چین کے خلائی پروگرام کے لئے منتخب ہو کر ملک و قوم کا نام روشن کر دیا ہے یہ خلا باز کون کون ہے اور ان کا تعلق کہاں سے ہے؟ تفصیل آگئی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی خلائی تحقیقاتی ادارے سپارکو کے مطابق پاکستان بھی خلائی پروازوں کے پروگرام میں فعال کردار ادا کرنے والے ملکوں میں شامل ہوگیا ہے۔ خلاباز خرم داد اور محمد ذیشان علی تجربات کے لیے خلا میں جائیں گے، دونوں جدید تربیت کے لئے چین روانہ ہوگئے ہیں۔ سپارکو کے مطابق پاکستان پہلی مرتبہ چائنا اسپیس اسٹیشن کے مشن میں شرکت کی تیاری کر رہا ہے۔ یہ مشن 2026 کے آخر میں متوقع ہے، ایک پاکستانی خلاباز شین زو مشن میں بطور پے لوڈ ایکسپرٹ ذمہ داریاں انجام دیگا، مشن کیدوران پاکستانی خلاباز مائیکرو گریویٹی میں متعدد سائنسی تجربات انجام دیگا۔ سپارکو کے مطابق تجربات کا دائرہ کار اہم شعبوں پرمشتمل ہوگا، اس میں مٹیریل سائنس، فلوئڈ فزکس، لائف/بائیو سائنس اوربائیو ٹیکنالوجی شامل ہیں، یہ تحقیقات ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے اہم ہے، یہ تحقیقات غذائی تحفظ کے فروغ اور صنعتی جدت کے شعبوں کے لیے اہم ہیں۔



