کھیل

نیشنل گیمز میں گولڈ میڈلسٹ آرزو حیدر دنیا فانی سے رخصت ہو گئیں

کوئٹہ (سپورٹس ڈیسک) نیشنل گیمز میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والی کراٹے کی قومی کھلاڑی آرزو حیدر دنیا فانی سے رخصت ہو گئی ہیں، یہ پچھلے کئی دنوں سے اسپتال میں زیر علاج تھیں۔

تفصیلات کے مطابق سیکرٹری کھیل کا کہنا تھا کہ سکوٹی سے گر کر زخمی ہونے والی کراٹے کھلاڑی آرزو حیدراس دنیا سے رخصت ہوگئیں۔ آرزو حیدرعلی کراٹے چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے ایوب اسٹیڈیم جا رہی تھی کہ حادثہ پیش آیا۔ سیکرٹری کھیل نے بتایا کہ نیشنل گیمزمیں گولڈ اور سلور میڈلز جیتے والی آرزو حیدر نجی اسپتال میں زیرعلاج تھیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button