پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف کا الیکٹرک گاڑیوں کے متعلق بڑا اعلان

اسلام آباد(کھوج نیوز) وزیراعظم میاں شہباز شریف نے الیکٹرک گاڑیوں کے متعلق بڑا اعلان کر دیا ہے جس کے بعد الیکٹرک گاڑیوں کی کے فروغ میں تیزی لانے کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ملک میں بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کے فروغ پر جائزہ اجلاس ہوا جس میں الیکٹرک وہیکلز کی ملک گیر سطح پر ترویج کیلئے جاری اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ الیکٹرک موٹرسائیکل، رکشہ بنانے کیلئے 72 اور الیکٹرک گاڑیوں کے لیے 4 مینوفیکچرنگ سرٹیفکیٹ جاری ہو چکے ہیں ، ای وی چارجنگ اسٹیشنز کے قیام کیلئے اب تک 123 درخواستیں موصول ہوئی ہیں، آئندہ 5 سالوں میں ملک میں 30 فیصد گاڑیاں بجلی سے چلنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا الیکٹرک گاڑیوں کے فروغ سے ایندھن کے درآمدی بوجھ میں کمی آئے گی، یہ ماحولیاتی تحفظ اور انرجی سکیورٹی کے لیے بھی انتہائی اہم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کم آمدنی والے افراد کے لیے الیکٹرک موٹرسائیکلوں پر سبسڈی میں شفافیت یقینی بنائی جائے، الیکٹرک وہیکلز اسکیم کے نفاذ میں مزید تیزی لائی جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button