پاکستان

انرجی سکیورٹی اجلاس، توانائی بحران، وزیراعظم کا اہم اعلان

اسلام آباد(کھوج نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے انرجی سکیورٹی اجلاس میں توانائی بحران کے متعلق ان کی طرف سے اہم اعلان کر دیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ انرجی سکیورٹی ملکی مستقبل کی مجموعی منصوبہ بندی کا انتہائی اہم حصہ بن چکی ہے، موجودہ علاقائی صورتحال میں بروقت اٹھائے گئے حکومتی اقدامات سے توانائی کا بحران پیدا نہیں ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ سولر سے پیدا اضافی بجلی کی اسٹوریج کے لیے بیٹریوں کاحصول آسان بنانیکے لییلائحہ عمل تشکیل دیا جائے، مقامی طور پر اعلی معیار کی اسٹوریج بیٹریاں تیار کرنے کی حوصلہ افزائی کی جائے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ضروریات کے پیش نظرخام تیل کے اسٹریٹیجک ذخائر رکھنے کیحوالے سے منصوبے پر کام جاری ہے، توانائی کی بچت اور پائیدار ترقی کے لیے ذرائع آمدورفت کو ماحول دوست برقی ذرائع پرمنتقل کیا جائے، مستقبل میں سرکاری استعمال کے لیے بجلی سیچلنے والی بسیں، موٹرسائیکلیں خریدی جائیں، ای وی کے لیے چارجنگ اسٹیشنز کے قیام کے لیے مزید تیزی سے اقدامات لیے جائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button