شوبز

بھارتی اداکارہ 30سال کی عمر میں انتقال کر گئیں

ہریانہ (شوبز ڈیسک) بھارتی ریاست ہریانہ سے تعلق رکھنے والی اداکارہ 30 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں، ان کی موت کس وجہ سے ہوئی؟ تمام تر تفصیلات منظر عام پر آگئی ہیں۔

انٹرنیشنل میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ دیویانکا سروہی ایک سوشل میڈیا انفلوئنسر اور ہریانوی اداکارہ تھیں جو اچانک دل کا دورہ پڑنے پر جانبر نہ ہوسکیں۔ اداکارہ 50 سے زیادہ میوزک ویڈیوز میں کام کر چکی تھیں جن میں گلوکار معصوم شرما کے ساتھ کئی پروجیکٹس بھی شامل ہیں۔ ان کے مشہور گانوں میں چورا جاٹاکا، جھیل سی آنکھ، بٹیو ہریانے تی اور گینگسٹر کی جان سمیت دیگر گانے شامل ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button