انٹرنیشنل
ڈیمو کریٹ سینیٹر چک شومر کا ٹرمپ سے فوری جنگ بند کرنے کا مطالبہ

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈیمو کریٹ سینیٹر چک شومر نے امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ایران کے خلاف جنگ کو فوری بند کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے جس پر ٹرمپ کا ردعمل بھی آگیا ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق ڈیمو کریٹ سینیٹر چک شومر کا کہنا تھا کہ ہمیں ٹرمپ کی جنگ کو فوری طور پر ختم کرنا ہوگا کیونکہ یہ تباہ کن جنگ جتنی دیر جاری رہے گی، حالات اتنے ہی خراب ہوتے جائیں گے۔ چک شومر نے ٹرمپ کو ٹیگ کرتے ہوئے کہا کہ اس جنگ کے باعث امریکا کی معیشت، عسکری تیاری اور قومی سلامتی پہلے سے کہیں زیادہ کمزور ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تباہ کن جنگ دن بہ دن بڑھتی جارہی ہے اور ہم گہرائی سے مزید گہرائی کی طرف دھنستے جارہے ہیں۔



