محسن نقوی سے امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(کھوج نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے ملاقات کی جس میں اہم امور پر تبادلہ خیال کے ساتھ ساتھ مختلف امور پر بات بھی کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق محسن نقوی نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جنگ بندی میں توسیع خوش آئند ہے، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل مسئلے کے حل کے لیے ہر سطح پر بھرپور کوششیں کر رہے ہیں،امید ہے کہ فریقین سفارتی اور پر امن حل کو موقع دیں گے۔ اس کے علاوہ نیٹلی بیکرنے خطے میں قیام امن اور تنازع کے حل کے لیے پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے ملاقات کی جس میں خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور اسلام آباد مذاکرات کے دوسرے راؤنڈ کے انعقاد کے حوالے سے سفارتی کاوشوں پر بھی بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں امریکا ایران تنازع کے دیرپا حل کے سفارتی چینلز کے تسلسل کی ضرورت پر زور دیا گیا اور وزیرداخلہ نے جنگ بندی میں توسیع کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اقدام کو سراہا۔



