پاکستان

لاہور کی گیٹڈ آبادیوں کو بھی ستھرا پنجاب کے دائرہ کار میں لانے کا اعلان

لاہور(کھوج نیوز) وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق نے لاہور کی گیٹڈ آبادیوں کو بھی ستھرا پنجاب کے دائرہ کار میں لانے کیلئے اقدامات کی ہدایت کر دی ہیں جس کے پر عملدار آمد شروع کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں اینٹی لٹرنگ کے لئے آگاہی مہم کے حوالے سے شہریوں کا فیڈبیک لینے کا فیصلہ کیا گیا ۔ وزیراعلی کے معاون خصوصی شعیب مرزا، ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن ر علی اعجاز، ڈی جی ستھرا پنجاب اتھارٹی بابر صاحب دین اور وزیراعلی کے فوکل پرسن برائے ستھرا پنجاب عاصم محمود نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ لاہور میں ریلوے کے زیرانتظام علاقوں کو کلیئر کرنا قابلِ تحسین ہے۔اس موقع پر وزیراعلی کے معاون خصوصی شعیب مرزا نے کہا کہ لاہور میں ستھرا پنجاب کا دائرہ کار روز بروز وسیع کیا جا رہا ہے۔ کسی جگہ انسانی وسائل اور مشینری کی کمی ہوگی تو دور کریں گے۔

ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز نے اسسٹنٹ کمشنرز کو صفائی آپریشنز کے معائنے جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ صفائی ایک مستقل عمل ہے جس کے لئے مستقل مانیٹرنگ بھی ضروری ہے۔ انشااللہ لاہور کو پورے پنجاب کیلئے صفائی کا ماڈل بنائیں گے۔ لاہور کے اسسٹنٹ کمشنرز نے اپنی تحصیل میں صفائی آپریشنز کے حوالے سے بریفنگ دی۔صوبائی وزیر ذیشان رفیق نے کہا کہ لاہور کے شہری علاقوں میں آگاہی کے حوالے سے کافی بہتری آئی ہے تاہم ایل ڈبلیو ایم سی دیہی یونین کونسلز میں بھی اسی طرح آگاہی مہم چلائے۔ وزیر بلدیات نے ہدایت کی کہ جہاں زیادہ ویسٹ جمع ہو وہاں مشینری کا استعمال کیا جانا چاہیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button