انٹرنیشنل

اسرائیل اور لبنان میں فائر بندی میں مزید کتنی توسیع ہوئی؟

امریکا (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل اور لبنان کے درمیان فائر بندی میں مزید کتنی توسیع ہوئی؟ اس حوالے سے امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ واضح اعلان کر کے سب کو حیران کر دیا ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات کو اعلان کیا کہ اسرائیل اور لبنان نے غیر مستحکم فائربندی میں تین ہفتوں کی توسیع کر دی ہے، ساتھ ہی انہوں نے جلد ہی ایک تاریخی سہ فریقی ملاقات اور ممکنہ امن معاہدے کی امید بھی ظاہر کی۔ ٹرمپ نے کہا ہے کہ لبنانی صدر جوزف عون اور اسرائیلی وزیرِ اعظم بینجمن نیتن یاہو آئندہ ہفتوں میں وائٹ ہاس کا دورہ کریں گے، کیونکہ امریکہ ایک زیادہ دیرپا امن معاہدے کی کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا، ہم لبنان کے ساتھ مل کر اس ملک کے مسائل کو درست سمت میں لانے کے لیے کام کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button