پاکستان

شہباز حکومت آگئی اور چھا گئی، یو اے ای کا مکمل قرضہ سود سمیت واپس

اسلام آباد (کھوج نیوز) مسلم لیگ ن یعنی شہباز حکومت چھا گئی، متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کا مکمل قرضہ سود سمیت واپس کر دیا، یہ قرضہ کب لیا گیا تھا؟ تمام تر تفصیلات سامنے آگئیں۔

تفصیلات کے مطابق سٹیٹ بینک آف پاکستان نے متحدہ عرب امارات کے ابوظہبی فنڈ فار ڈویلپمنٹ (ADFD) کو ایک ارب امریکی ڈالر کی مزید رقم واپس کردی۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ابوظہبی فنڈ فار ڈویلپمنٹ کو مزید ایک ارب ڈالر ادا کردیئے گئے ہیں، اس سے پہلے گزشتہ ہفتے متحدہ عرب امارات کو 2.45 ارب ڈالر کی ادائیگیاں کی گئی تھیں، ایک ارب ڈالر کی مزید ادائیگی کے بعد یو اے ای کو مجموعی 3.45 ارب ڈالر کی واپسی مکمل ہوچکی ہے، قرض ادائیگی سے بیرونی مالی ذمہ داریوں میں کمی ہوئی ہے، پاکستان کی جانب سے بروقت ادائیگی مالی نظم و ضبط کے عزم کا اظہار ہے۔

سٹیٹ بینک سے جاری اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ ملک کے زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 1.80 کروڑ ڈالر اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد سٹیٹ بینک کے ذخائر 17 اپریل تک بڑھ کر 15 ارب 9 کروڑ 76 لاکھ ڈالر ہوچکے ہیں، کمرشل بینکوں کے ذخائر بھی 8.60 کروڑ ڈالر بڑھ کر 5.53 ارب ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے، گزشتہ ہفتے کے دوران ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں 10.40کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button