پاکستان

عمران خان ایک بار پھر پمز اسپتال منتقل مگر کیوں؟

اسلام آباد (کھوج نیوز) پمز اسپتال میں آج پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کی آنکھوں کا فالو اپ چیک اپ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سپتال حکام کے مطابق عمران خان کو Anti-VEGF intravitreal injection کی چوتھی ڈوز دی گئی، ماہرین چشم نے ان کا معائنہ کیا جس میںOptical Coherence Tomography میں بہتری پائی گئی۔

پمز اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ میڈیکل پراسیس سے قبل بانی پی ٹی آئی کی رضامندی حاصل کی گئی۔

انتظامیہ کے مطابق مریض کی مکمل آگاہی و رضامندی اور معیاری نگرانی کے تحت آپریشن تھیٹرمیں طریقہ کار مکمل کیا گیا جس کے بعد عمران خان کو مزید نگہداشت،فالو اپ ہدایات اور دستاویزات کے ساتھ ڈسچارج کردیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button