شوبز
پرنیتی چوپڑا کے شوہر راگھو چڈھا نے عام آدمی پارٹی کو خیرباد کہہ دیا

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کی مشہور و معروف اداکارہ پرنیتی چوپڑا کے شوہر راگھو چڈھا نے عام آدمی پارٹی کو خیر باد کیوں کہا؟ اب انہوں نے کونسی پارٹی میں شمولیت اختیار کی؟ تفصیل آگئی۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق راجیہ سبھا کے رکن کی جانب سے بی جے پی میں شامل ہونے کے اعلان کے بعد لوگوں نے انہیں ان فالو کرنا شروع کردیا اور صرف 24 گھنٹے میں ایک ملین سے زائد یعنی 10 لاکھ سے زائد صارفین نے راگھو کو ان فالو کردیا۔ اعداد و شمار کے مطابق اعلان کے دن راگھو کے 14.2 ملین فالوورز تھے جب کہ اب ان کے 12.5 فالوورز ہیں، اس حساب سے وہ تقریبا 17 لاکھ فالوورز سے محروم ہوچکے ہیں۔



