صحت

عالمی ماہرین کی مدد سے نئی ہیلتھ اسٹریٹجی تیار کرلی ہے: وزیر صحت

اسلام آباد(کھوج نیوز) وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے ملک کے ہیلتھ کیئر سسٹم کو سک کیئر سسٹم قرار دیتے ہوئے کہا کہ عالمی ماہرین کی مدد سے نئی ہیلتھ اسٹریٹجی تیار کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ پاکستان کا موجودہ نظامِ صحت صرف بیماریوں کے علاج تک محدود ہے، ہمیں بیماریوں کے انتظار کے بجائے پریوینٹیو ہیلتھ کیئر کی طرف جانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ صرف اسپتال بنانا اور ڈاکٹرز بھرتی کرنا کافی نہیں، پورا ایکو سسٹم بدلنا ہوگا، عوام کو بھی صحت مند طرز زندگی اپنانے کی ضرورت ہے، صحت کے بنیادی نظام کو مضبوط کیا جارہا ہے، لوگوں کو بیماریوں سے بچانا ترجیح ہے۔

وزیر صحت کا کہنا تھاکہ کورونا نے ثابت کیا کہ بڑے بڑے ملکوں کے ہیلتھ سسٹم بھی دباؤ میں آسکتے ہیں، دنیا کی کوئی سپر پاور بھی ایک وقت میں تمام لوگوں کے بیمار پڑنے کا بوجھ نہیں اٹھا سکتی۔ انہوں نے کہا کہ وزارتِ صحت نے عالمی ماہرین کی مدد سے نئی ہیلتھ اسٹریٹجی تیار کرلی ہے، ہمارا مقصد اسپتالوں پر مریضوں کا بوجھ کم کرنا اور عوام کو تندرست رکھنا ہے، ہمیں اپنے ہیلتھ کیئر سسٹم کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ آبادی میں تیزی سے اضافے کے باعث صحت کے نظام پر بوجھ بڑھ رہا ہے، تیزی سے بڑھتی آبادی پر قابو پانا بھی ضروری ہے، تیزی سے بڑھتی آبادی صحت کے نظام کے لیے بڑا چیلنج ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button