پاکستان

مقتولہ ٹک ٹاکر ثناء یوسف کو انصاف مل گیا، ملزم کو سزائے موت کا حکم سنا دیا گیا

اسلام آباد(کھوج نیوز) ٹک ٹاکر ثناء یوسف کو انصاف مل گیا، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں قتل کے الزام میں گرفتار ملزم عمر حیات کو سزائے موت کا حکم سنا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد افضل مجوکہ نے ثناء یوسف قتل کیس کا محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا۔ عدالت نے کہا کہ جرم ثابت ہونے پر ملزم عمر حیات کو سزائے موت کا حکم دیا جاتا ہے، اس کے علاوہ ملزم عمر حیات کو دیگر دفعات میں جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔ عدالت نے مجموعی طور عمر حیات کو 30 سال قید اور 24 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔ عمر حیات کو مقدمے کی دیگر 3 دفعات کے تحت 10، 10 سال کی سزا سنائی گئی۔ ڈکیتی کی دفعات کے تحت 10 اور ملزم کوگھر میں گھسنے کی دفعات کے تحت بھی 10 سال قید کی سزا سنائی گئی۔

دوران سماعت عدالت میں ملزم عمر حیات کی کالز اور چیٹ کے اسکرین شاٹس پیش کیے گئے۔ مدعی کے وکیل نے ملزم کو 2 بار سزائے موت دینے کی استدعا کی جبکہ ملزم کے وکیل نے کہا ہے کہ ملزم عمرحیات نے اسٹیٹ کونسل اور ٹرائل کورٹ پر عدم اعتماد کا اظہار کیا تھا، 2 درخواستیں اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیرِ التوا ہیں، پہلے سے سوچ کر رکھنا کہ ملزم کو سزائے موت دینا ہے، زیادتی ہوگی۔ عمر حیات کے وکیل کا کہنا تھا کہ ملزم کو آرٹیکل 10اے کے تحت فیئر ٹرائل کا موقع دیا جاتا ہے، پورے ٹرائل میں مختصر ترین دلائل دوں گا، آپ ٹرائل جج نہیں بلکہ بطور ریفری دلائل سنیں، وکیل اور جج کے درمیان رنجش پیدا ہوتی ہے تو ملزم کے ٹرائل پر اثرانداز نہیں ہونا چاہیے۔

ملزم عمر حیات کے وکیل کا کہنا تھا کہ ذاتی رنجش کے باعث ملزم کو سزائے موت دینا زیادتی ہوگی، پہلے سے سوچ کر رکھنا کہ ملزم کو سزائے موت دینی ہی دینی ہے زیادتی ہوگی، اس ڈر سے فیصلہ نہ کریں کہ این جی اوز سڑکوں پر نکل آئیں گی، لبرل سوسائٹی کے ڈر سے ثنا یوسف کیس کا فیصلہ نہ کریں،کیس کو خواتین پر مبنی معاشرتی بحث کی طرف نہ لے جائیں۔ ملزم کے وکیل کے ریمارکس پر جج افضل مجوکہ نے وکیل ملزم پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ عدالت کو گمراہ نہ کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button