انٹرنیشنل

بھارتی سپریم کورٹ نے قتل عام کی اجازت دیدی

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی سپریم کورٹ نے قتل عام کی اجازت دے دی ہے ، سپریم کورٹ نے کس کو مارنے کی اجازت دی ؟ تفصیلات سامنے آنے کے بعد سب دنگ رہ گئے ہیں۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ میں آوارہ کتوں کی منتقلی کی درخواست میں ترمیم سے متعلق سماعت ہوئی جس میں عدالت نے حکام کو آوارہ کتوں کو مارنے کی اجازت دی ہے۔ جسٹس وکرم ناتھ، جسٹس سندیپ مہتا اور جسٹس این وی انجاریا کی بینچ نے درخواستوں کو مسترد کرتے ہوئے عوامی مقامات پر آوارہ کتوں کی موجودگی کو خطرناک قرار دیا۔

بھارتی سپریم کورٹ نے کہا کہ وہ ان واقعات کو نظر انداز نہیں کر سکتے جن میں جانوروں نے لوگوں بالخصوص بچوں پر حملہ کیا تھا۔ اس کے علاوہ عدالت نے ریاستی حکومتوں پر بھی برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ پہلے کی ہدایات پر عمل کرنے میں ناکام رہی ہیں۔ عدالت کا کہنا تھا کہ جانوروں کی پیدائش پر قابو پانے کے قوانین اور دیگر قابل اطلاق قانونی پروٹوکول کے مطابق انسانوں کیلئے خطرناک ثابت ہونے والے کتوں کو مارا جاسکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button