پاکستان

بجٹ مشاورت، زرداری کی وفد سمیت حکومتی ٹیم سے ملاقات

اسلام آباد(کھوج نیوز) وفاقی بجٹ پر مشاورت کے حوالے سے صدر مملکت آصف علی زرداری کی سربراہی میں پیپلز پارٹی کا وفد آج حکومتی ٹیم سے ملاقات کرے گا اور مختلف امور پر بات کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی اور حکومتی ارکان کے درمیان آج کی ملاقات میں ترقیاتی بجٹ کو حتمی شکل دی جائے گی۔ پیپلز پارٹی کے وفد میں بلاول بھٹو زرداری، وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ، نوید قمر اور شیری رحمان شامل ہوں گے جبکہ حکومتی ٹیم کی سربراہی نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کریں گے، حکومتی ٹیم میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سمیت دیگر ارکان بھی ساتھ ہوں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button