پاکستان
حکومت مفلوج، ن لیگ نے ہماری پیٹھ میں چھرا گھونپا: ایمل ولی خان کا الزام

اسلام آباد(کھوج نیوز) عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے صدر سینیٹر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ ن لیگ نے پی ڈی ایم میں ہماری پیٹھ میں چھراگھونپا، ن لیگ کی حکومت مفلوج ہے۔
تفصیلات کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی ) کے صدر سینیٹر ایمل والی کا کہنا تھاکہ یہ بجٹ پاکستان نے بنایا ہے یاآئی ایم ایف نے؟ مسلم لیگ والوں کو بھی بجٹ والے دن پتا چلاہوگا بجٹ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے تیار شدہ بجٹ آیا ہے، اس میں آپ ذرا تبدیلی نہیں کرسکتے، محسن نقوی یا محمداورنگزیب کو تو ہم نے کبھی ن لیگ میں نہیں دیکھا۔ ایمل ولی نے الزام عائد کیا کہ مسلم لیگ ن نے پی ڈی ایم میں ہماری پیٹھ میں چھراگھونپا، مسلم لیگ ن کی حکومت مفلوج ہے، جو ہو رہا ہے وہ نوازشریف کی سوچ نظریہ نہیں۔



